انبالہ، 10 ستمبر (یو این آئی) فرانس سے خریدے گئے انتہائی جدید لڑاکو رفال طیارے جمعرات کو باضابطہ طور پر فضائیہ کے لڑاکوں بیڑے میں شامل ہوگئے۔
اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ خود فرانسیسی وزیر دفاع فارورینس پارلے بھی موجود تھیں۔
ہریانہ کے انبالہ واقع فضائیہ کے اسٹیشن میں ایک شاندار تقریب میں پانچ طیارے فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکاڈرن کا حصہ بنے۔ یہ طیارے گزشتہ 27 جولائی کو ہندوستان آئے تھے۔
اس سے قبل رفال نے ہندوستان کے دیگر لڑاکو طیاروں کے ساتھ اپنی طاقت اور جوہر کا فضا میں مظاہرہ کیا۔
تقریب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، وزارت دفاع اور مسلح افواج کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔