لدھیانہ : کانگریس کے کارکنوں اور پنجاب کے عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ پارٹی کے وزیر اعلی کا چہرہ مسٹر چرنجیت سنگھ چنی ہوں گے۔
یہاں ’ ‘آواز پنجاب کی‘ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر چنی کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اس فیصلے کو سننے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔