نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے دلدل میں لگاتار دھکیل رہی ہے ، لہذا لوگوں کو مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے پارٹی کی مہم میں شامل ہونا چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے کہا‘‘افراط زر ایک لعنت ہے ۔ مرکزی حکومت صرف ٹیکس کمانے کے لئے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں ڈال رہی ہے ۔ ملک کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں، کمپین سے جڑیئے ’’۔مسز واڈرا نے کہا ‘‘مہنگائی پر بی جے پی حکومت کے بہانے ، سردی کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں ، گزشتہ حکومتیں قصوروار ، لوگ کم سفر کریں ، اسلئے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ، عام لوگوں کے مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے ، اس بار بہانوں کی بوچھار‘‘ ۔