نئی دہلی،12 دسمبر(یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت شدید ٹھنڈ کے باوجود تحریک کرنے کے لئے مجبور کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اس لئے اسے بتانا چاہئے کہ کسانوں کو ابھی کتنی قربانی دینی ہوگی۔
‘‘
کانگریس مواصلاتی محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا،’’پچھلے 17دنوں میں 11 کسان بھائیوں کی شہادت کے باوجود بے لگام مودی حکومت کا دل نہیں پسیج رہا۔
وہ اب بھی کسانوں کے ساتھ نہیں ،اپنے صنعت کاروں کے ساتھ کیوں کھڑی ہے۔