نئی دہلی،7 فروری( یواین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے کہا ہے کہ زراعت سے متعلق تینوں قوانین کی منسوخی تک ، کسانوں نے اپنی تحریک جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے ، لہذا حکومت کواپنی ضد چھوڑ کر ان کے مطالبات قبول کرلینے چاہئے
مسٹر گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’گاندھی جینتی تک کسان مزدوروں کے احتجاج کے فیصلہ سے ان کے عزائم کے ساتھ ہی یہ بھی واضح ہے کہ مودی سرکار سے وہ کتنے مایوس ہیں‘‘۔
انہوں نے حکومت کو ضد چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’تکبر چھوڑ دیں ، ستیہ گڑھ کرنے والے کسانوں کی تاکلیف کو سمجھیں اور زراعت مخالف قانون کو واپس لیں‘‘۔