گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ”گجرات کے تمام بھائیوں اور بہنوں سے اپیل ہے کہ ووٹ دیں…
روزگار کے لیے، سستے گیس سلنڈر کے لئے، کسانوں کے قرض معافی کے لیے، گجرات کے ترقی پسند مستقبل کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں اور جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔
اہم خبریں: گجرات میں آج پہلے مرحلے کے لیے 89 سیٹوں پر صبح 8 بجے سے ووٹنگ سروع
گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ شرور ہوگئی ہے۔ سوراشٹرا-کچھ اور ریاست کے جنوبی حصوں کے 19 اضلاع کی 89 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے لیے 25 ہزار 393 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ 788 امیدواروں کی قسمت آج ای وی ایم میں قید ہوگی۔ واضح ہو کہ بی جے پی نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس کے کھاتے میں 40 سیٹیں آئیں۔