راہل گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دو روزہ دورے پر لکھنؤ پہنچ گئے
کانگریس پارٹی عہدیداروں کے مطابق راہول گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعرات کو اپنے پارلیمانی حلقہ کے دو روزہ دورے پر لکھنؤ ایئرپورٹ پہنچے۔ کانگریس لیڈروں سے ملی اطلاع کے مطابق راہل صبح تقریباً 9.30 بجے لکھنؤ ایئرپورٹ پہنچے۔ رائے بریلی روانہ ہونے سے پہلے کانگریس اتر پردیش یونٹ کے صدر اجے رائے اور پارٹی کے دیگر ارکان نے ان کا استقبال کیا۔
اترپردیش کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر راہل گاندھی کی لکھنؤ ایئرپورٹ پر آمد کی تصاویر جاری کی ہیں۔ کانگریس پارٹی عہدیداروں کے مطابق راہول گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔