پٹنہ‘ 6جولائی (یو این آئی) ہتک عزت کے ایک معاملے میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع ایک خصوصی عدالت میں خودسپردگی کی‘ جہاں الزام کی خلاصہ سنانے کے بعد انہیں ضمانت پر آزاد کردیا گیا۔
ممبران پارلیمنٹ او رممبران اسمبلی کے معاملے کی سماعت کے لئے قائم کصوصی عدالت کے جج کمار گنجن کی عدالت میں خودسپردگی کرنے کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی کی طرف سے انہیں ضمانت پر آزاد کئے جانے کی اپیل کی گئی تھی۔ عرضی پرپٹنہ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل ششی انوگرہ نارائن نے بحث کی۔
https://twitter.com/NH_India/status/1147445052161110016
معاملے کے شکایت کنندہ بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کی طرف سے پٹنہ ہائی کورٹ کے وکیل پرمود کما رجھا نے عدالت سے درخواست کی کہ مسٹر گاندھی عدالت میں بذات خود موجود ہیں اس لئے آج ہی انہیں الزام کا خلاصہ سنادیا جائے اور الزام طے کرنے کاعمل پورا کرلیا جائے۔ عدالت نے شکایت کنندہ کی درخواست قبول کی اور کھلی عدالت میں مسٹر گاندھی کو ان پر عائد ہتک عزت کے الزامات کا خلاصہ انگلش میں پڑھ کر سنایا۔
IN PICS: Rahul Gandhi feasts on dosa at lunch in Patna after being granted bail in 'all Modis are chors' defamation casehttps://t.co/XVw8tNB8Oe
— Republic (@republic) July 6, 2019