واشنگٹن: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ میں مسلم لیگ کو سیکولر پارٹی قرار دیا ہے۔ نیشنل پریس کلب ا?ف امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں اپوزیشن پوری طرح متحد ہے۔راہل اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کی۔
صحافیوں نے ان سے کیرالہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ساتھ کانگریس کے اتحاد کے بارے میں سوال کیا۔ اس پر راہل نے کہا کہ مسلم لیگ مکمل طور پر سیکولر پارٹی ہے۔ مسلم لیگ کے بارے میں کچھ بھی غیر سیکولر نہیں ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں راہل نے کہا کہ ہندوستان میں اپوزیشن بہت اچھی طرح سے متحد ہے اور نچلی سطح پر بھی بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک پوشیدہ بنیادی تعمیری عمل جاری ہے اور یہ اگلے عام انتخابات میں لوگوں کو ’’حیران‘‘ کر دے گا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی کانگریس اگلے دو سالوں میں بہت اچھا کرے گی۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ اگلے تین یا چار ریاستی انتخابات کا انتظار کریں اور دیکھیں۔ یہ ا?نے والی چیزوں کی ایک بہتر علامت ہے۔
راہل گاندھی نے ہندوستان میں پریس اور مذہبی ا?زادی، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جوابات دیئے۔ بھارت چین تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے دباو? میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہیں۔