نئی دہلی، 04 ؛ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقام ننکانہ صاحب پر مشتعل ہجوم کے ذریعہ حملے کو سخت گیری پر مبنی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں اور سبھی کو اس کی مذمت کرنی چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا “ننکانہ صاحب پر حملہ قابل مذمت ہے اور بلاشبہ اس کی مذمت کی جانی چاہئے۔ سخت گیری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ خطرناک زہر ہے جس کا حل صرف محبت، باہمی احترام اور آپسي سمجھداری ہے۔ “
Shame Shame Pakistan Shame! #NankanaSahib https://t.co/Q5I5lMgwXK
— Amitava Chakravorty ( Modi Ka Pariwar ) (@Amitava_BJP) January 4, 2020
کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا “ننکانہ صاحب گردوارے پر حملہ انسانیت کے آدرشوں اور مذہبی اقدار کو شرمسار کرنے والا واقعہ ہے۔ اس حملے کے لئے براہ راست طور پر پاکستان کی حکومت ذمہ دار ہے۔ اس واقعہ کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت ننکانہ صاحب کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
राहुल गांधी ने ननकाना साहिब पर हुए पथराव की निंदा की, कहा- 'कट्टरता जहर समान, जिसकी कोई सीमा नहीं'#NankanaSahib https://t.co/BwKmwBFm9Z
— NDTV India (@ndtvindia) January 4, 2020