نئی دہلی ، 13 فروری ( یواین آئی) مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آئینی عہدوں پر براجمان شخصیات اور سسٹم کی لگاتار بےعزت کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ملک آج دیکھ رہا ہے کہ کانگریس قائد راہل گاندھی کا پارلیمانی جمہوریت میں اعتماد ختم ہوگیا ہے۔
عام بجٹ 2021-22 سے متعلق لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے جواب میں مسز سیتارمن نے کانگریس اور اس کی قیادت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرے اور عوام کے تئیں اس کے احتساب کو یقینی بنائے۔ لیکن کانگریس ’ڈومس ڈے مین‘ کی سربراہی میں کہاں جارہی ہے؟
https://www.youtube.com/watch?v=mooXtxsHJCw