نئی دہلی، 20 جنوری؛کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ مسٹر مودی نے ملک کے ایک ارب غریبوں کی جیب سے پیسہ نکال کر اپنے کچھ سرمایہ کار دوستوں کو سونپ دیا ہے
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مودی نے غریب کا پیسہ نکال کر آپ سرمایہ دار دوستوں اور اقتدار کے ان بڑے دلالوں کے حوالے کر دیا ہے جن پر وہ انحصار کرتے ہیں۔ ملک کے ایک ارب لوگوں کے پاس جتنا پیسہ ہے اس کی چار گناسے زیادہ جائیداد ایک فیصد سرمایہ کاروں کے پاس ہے میں لکھا ہے کہ ایک فیصد سرمایہ کار وں کے پاس ملک کی 70 فیصد آبادی کے مقابلے میں چار گنا زیادہ سرمایہ ہے۔