ظفر آغا کے انتقال پر راہل گاندھی کا تعزیتی پیغام، کہا- ’وہ صحافت کی دنیا میں ایک باوقار شخصیت تھے‘
قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کے انتقال پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا، ’’تجربہ کار صحافی، کالم نگار اور نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے سابق ایڈیٹر ان چیف ظفر آغا کے انتقال کے بارے میں جان کر افسوس ہوا۔










