امپھال،: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو منی پور میں بشنو پور ضلع کے موئرانگ کا دورہ کیا اور بے گھر افراد سے بات چیت کی۔ راہل کو امپھال سے تقریباً 45 کلومیٹر دور مویرانگ تک سڑک کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے وہاں پہنچے ۔ جمعرات کو یہاں پہنچنے کے بعد کانگریس کے سابق صدرکے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ او ایبوبی، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی کانگریس صدر کے میگھچندرا اور کئی دیگر چورا چاند پور گئے ۔
کانگریس ٹیم کو وشنو پور ضلع میں پولس نے دو گھنٹے تک روکا۔کانگریس کی ٹیم اس کے بعد امپھال واپس آگئی۔ مسٹر گاندھی نے چورا چاند پور ضلع کا دورہ کیا اور بے گھر افراد کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ ضلع میں 03 مئی کو تشدد شروع ہوا تھا۔مسٹر میگھچندرا نے کہا کہ مسٹر گاندھی کو سڑک سے جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن جب ٹیم موئرنگ کے قریب پہنچی تو اسے منسوخ کر دیا گیا۔
VIDEO | “Manipur needs peace as violence is not the way to find any solution. I am here (in Manipur) and I am ready to do whatever it takes to reinstate peace in the state," says Congress leader Rahul Gandhi after visiting a relief camp in Moirang, Manipur. pic.twitter.com/W55qs66kkI
— Press Trust of India (@PTI_News) June 30, 2023
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی پولیس نے کانگریس لیڈروں کو سڑک سے جانے کی اجازت نہیں دی۔ کچھ لوگ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ گئے ۔اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈروں نے بھی سول سوسائٹی کے لیڈروں، سیاسی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں سے بھی بات چیت کی۔
VIDEO | Congress leader Rahul Gandhi meets people affected from ethnic strife at a relief camp in Moirang, Manipur. pic.twitter.com/KdrVsD09ll
— Press Trust of India (@PTI_News) June 30, 2023