لکھنؤ:اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے زور دے کر کہا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پارٹی کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے ۔ مسٹر آدتیہ ناتھ نے نیوز چینل سی این این ۔ نیوز 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی بدقسمتی یہ ہے کہ راہل کی قیادت پارٹی کو تباہ کررہی ہے ۔یہاں تک کہ کانگریس کے رہنما بھی راہل کی اہلیت پر سوال اٹھارہے ہیں۔