نئی دہلی:کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے جرمنی کے شہرمیونخ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر کہا، “میونخ میں حملے سے غم زدہ اور صدمے میں ہوں۔ اس وحشیانہ حملے میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والے لوگوں کے ساتھ میری ہمدردیاں ”
واضح رہے کہ 18 سالہ ایران نژاد جرمن نوجوان نے میونخ کے ایک شاپنگ مال اور اس کے قریب واقع میکڈونالڈ میں کل حملہ کرکے نو افراد کو ہلاک کر دیا اور آخر میں خود کو بھی گولی مار لی۔