نئی دہلی، 30 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے باپو کی سمادھی پر پھول چڑھا کر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران سرو دھرم سبھا میں باپو کے پسندیدہ بھجن بھی گائے گئے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرکے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی سچائی اور عدم تشدد کے پجاری تھے اور جب تک سچ ہے اور جہاں سچ ہے، گاندھی جی زندہ رہیں گے۔
انہوں نے کہا ’’ایک ہندوتوادی نے گاندھی جی کو گولی مار دی۔ تمام ہندوتووادیوں کو لگتا ہے کہ گاندھی جی نہیں رہے ہیں۔ جہاں سچ ہے، باپو وہیں زندہ ہیں۔”