نئی دہلی : سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کسان تحریک کو کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے ۔
اس لئے وہ سچے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ” جو سچ سے ڈرتے ہیں وہ سچے صحافیوں کو گرفتار کرتے ہیں۔’’پرینکا واڈرا نے کہا کہ “کسانوں کے احتجاج کو کوور کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ، ان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔
انٹرنیٹ بہت ساری جگہوں پر بند کردی گئی ہیں۔ بی جے پی حکومت کسانوں کی آواز کو کچلنا چاہتی ہے لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ جتنا دباؤ گے اس سے زیادہ آوازیں آپ کے مظالم کے خلاف اٹھیں گی۔ ’’کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “تاناشاہ سلطنت کو حقیقت سے ڈر لگتا ہے ،
تاناشاہ عدم تشدد سے ڈرتا ہے لہذا تاناشاہ کے حکمراں غیر جانبدارانہ صحافت پر ظلم کرتا ہے ۔‘‘پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا کہ “آپ بی جے پی کے تحت مشتعل کسانوں پر حملے کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے اور تحریک کی جگہوں پر موبائل وانٹرنیٹ بند کرکے کسانوں کی تحریک کو دبا نہیں پاؤ گے ۔ ملک کی آواز بند نہیں کرپاؤ گے ۔‘‘