نئی دہلی،17جنوری (یواین آئی)کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے دہشت گردون سے ساٹھ گانٹھ کے الزام میں جموں و کشمیر پولیس سے معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے معاملے کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے)کو سونپے جانے پر شبہ کا اظہار کیا کہ یہ ملزم سے راز اگلوانے کے بجائے اسے خاموش کرنے کی کوشش ہے۔
مسٹر گاندھی نے آج اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا’’دہشت گر ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو خاموش کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے کہ معاملے کی جانچ این آئی اے کو سوپنا۔این آئی اے کے سربراہ ایک دیگر مودی -وائی کے (مودی )ہیں۔جنہوں نے گجرات فساد اور ہیرین پانڈیا قتل معاملوں کی جانچ کی تھی۔وائی کے کی نگرانی میں یہ معاملہ جیسے ختم ہوجائےگا۔
آگے انہوں نے ہیش ٹیگ کیا ہے-دہشت گرد یویندر کو کون خاموش کرناچاہتا ہے؟
واضح رہے کہ دیویندر سنگھ کو 11جنوری کو حذب المجاہدین کے دو مطلوب دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیاتھا۔میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق حکومت نے اس معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی ہے۔