سری پیرمبدور (تمل ناڈو) 7 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کنیا کماری سے سری نگر تک پانچ ماہ سے زیادہ طویل عرصے تک چلنے والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کرنے سے پہلے آج صبح یہاں اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یادگار پر جاکر گلہائے عقیدت نذر کرکےخراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر گاندھی نے یاترا کے آغاز سے عین قبل سابق وزیر اعظم کے شہیدی کے مقام پر منعقدہ ایک دعائیہ جلسہے کے بعد راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ اس کے بعد مسٹر گاندھی شام کو بھارت جوڈو یاترا پر نکلنے سے پہلے عظیم سنت تھروولوور میموریل مقام، کام راج میموریل اور گاندھی منڈپم کا دورہ کریں گے، اس کے بعد کنیا کماری میں ویویکانند میموریل جائیں گے اور پھر بھارت یاترا کا آغاز کریں گے۔
مسٹر گاندھی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے پیدل یاتری کے طور پر کنیا کماری سے سری نگر پیدل جائیں گے۔ یہ یاترا تقریباً پانچ ماہ سے زیادہ وقت تک جاری رہے گی جس میں کنیا کماری سے 100 یاتری، متعلقہ ریاست کے 100 یاتری اور دیگر ریاستوں سے 100 میاتری شامل ہوں گے جو بھارت یاترا کے راستے میں نہیں آتے۔