نئی دہلی، : کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا نام لئے بغیر کہا کہ انہیں متاثروں کی مدد کرنی نہیں آتی ہے اس لئے پلوامہ میں جان گنوانے والے 40 جوانوں کو اب تک ’شہید‘ کا درجہ نہیں دیا گیا۔
مسٹر راہل گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ ’’ہمارے بہادر جوان شہید ہوگئے۔ ان کے اہل خانہ جدوجہد کررہےہیں۔ چالیس جوانوں نے شہادت دی ہے لیکن انہیں ’شہید‘ کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔ اس آدمی نے کبھی کچھ دیا نہیں صرف لینا سکھا ہے۔ انہوںنے ’جوانوں کے‘ تیس ہزار کروڑ روپے تحفے میں دے دیئے اور اس کےبعدخوش ہیں۔ مودی کےنئےانڈیا میں استقبال ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر راہل گاندھی وزیراعظم نریندر مودی پر مسلسل الزام لگاتے رہیں کہ انہوںنے رافیل سودے میں بدعنوانی کی اور فوجیوں کے 30 ہزار کروڑ روپے صنعت کار انل امبانی کو دے دیئے۔ مسٹر امبانی کو رافیل طیارے بنانے والی کمپنی نے آف سیٹ شراکت دار بنایا ہے۔