رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے منشی گنج علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح منشی گنج علاقے میں سئی ندی کے نزدیک ہیمکنڈ اسکول کے سامنے ایک تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ لکھنو پریاگ راج روڈ پر تیز رفتار ٹرک آرہا تھا کہ اس درمیان سرائے دامو باشندہ وکاس(25)موٹر سائیکل سے روڈ کراس کرنے لگا اور ٹرک کی زد میں آگیا۔