جامعہ کے طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کیمپس کے اندر یا باہر گروپس میں جمع نہ ہوں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی قانون توڑتا ہے تو یونیورسٹی اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایساین آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سے ملی لیڈ کی بنیاد پر، 8 ریاستوں کی پولیس نے آج یعنی منگل کو ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اسے دوسرے راؤنڈ کا چھاپہ بتایا جا رہا ہے۔ دہلی، یوپی، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بیک وقت کارروائی ہوئی ہے۔ شاہین باغ میں نیم فوجی دستے گشت کر رہے ہیں، آسام سے 45 سے زیادہ لوگوں کو اٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب دہلی پولیس نے 30 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی یوپی میں بھی کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔









