لکھنؤ: ہندوستانی ریلوے میں مسلسل ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اس دوران جس روٹ پر ترقیاتی کام چل رہے ہیں ان پر ٹرینوں کا رخ موڑ دیا جاتا ہے یا ٹرینوں کو ایک خاص وقت کے لیے منسوخ کر دیا جاتا ہے۔
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے مانک نگر اسٹیشن پر اضافی لوپ لائن کا کام زوروں پر ہے۔ اس روٹ پر انٹر لاک نہ ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کو بڑے پیمانے پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس روٹ پر جانے والی کل 24 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ تقریباً 3 درجن ٹرینوں کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔