ممتا بنرجی نے ریلوے کو ‘مکمل طور پر لاوارث’ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ مرکز کو صرف کرایہ بڑھانے میں دلچسپی ہے نہ کہ مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے میں۔ بنرجی رنگاپانی کے قریب ٹرین حادثے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سلی گڑی جاتے ہوئے کولکتہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کر رہی تھیں۔









