لکھنؤ : اتر پردیش کانگریس کے سابق صدر راج ببر کو انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے اور پولنگ عملے پر حملے کرنے سے متعلق 26 سال پرانے ایک معاملے میں مقامی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے دو سال کی قید اور 8500 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
جج نے جب اس کیس میں سزا سنائی تو راج ببر عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے راج ببر کو انتخابات کے دوران سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور پولنگ افسر پر حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا۔