جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔مسٹر گہلوت سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر مسٹر شیوکمار نے ملاقات کی جوایک اخلاقی ملاقات تھی۔ اس موقع پرایم ایل اے این اے حارث بھی موجود تھے ۔
اس دوران مسٹرشیوکمار نے راجستھان حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں اور ہمہ جہت ترقی کے لیے تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ریلیف کیمپ، صحت کا حق، گِگ ورکرز ایکٹ،مکھیہ منتری چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم، 500 روپے میں گیس سلنڈر، اناپورنا فوڈ پیکٹ سمیت مختلف اسکیموں پر پورے ملک میں چرچا ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کوٹا شہر کے نئے تعمیر شدہ چمبل ریور فرنٹ اور آکسیجن سٹی پارک کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر وزیر تعلیم بی ڈی کلہ، کانکنی اور پٹرولیم کے وزیر پرمود جین بھایا، خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر پرتاپ سنگھ کھاچریاواس، تعمیرات عامہ کے وزیر بھجن لال جاٹو، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر ٹیکارام جولی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کے وزیر گووند رام میگھوال، صنعت و تجارت کی وزیر شکنتلا راوت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر اشوک چاندنا، اعلیٰ تعلیم کے وزیر راجندر سنگھ یادو، وزیر تکنیکی تعلیم سبھاش گرگ، ڈپٹی چیف وہپ اسمبلی مہیندر چودھری اور سابق وزیر مملکت برائے تعلیم اور ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ دوٹاسرا موجود تھے۔