ممبئی: ہندوستانی سنیما کو بہترین فلمیں دینے والے پہلے شو مین راج کپور کی خواہش بچپن سے ہی اداکار بننے کی تھی۔اس کیلئے انہیں نہ صرف کلیپر بوائے بننا پڑا بلکہ کیدار شرما کاتھپڑ بھی کھانا پڑا تھا۔ 14 دسمبر 1924 کو پشاور میں پیدا ہوئے راج کپور جب میٹرک کے امتحان میں ایک مضمون میں فیل ہوگئے تھے تب انہوں نے اپنے والد پرتھوی راج کپور سے کہا تھا کہ میں پڑھنا نہیں چاہتا، میں فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے 1948 میں آر کے بینر قائم کیا اور اس کے تحت اپنی پہلی فلم ‘آگ’ بنائی۔ 1952 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘آوارہ’ راج کپور کے کیرئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ 1970 میں راج کپور نے فلم میرا نام جوکر بنائی جو پوری طرح ناکام ہو گئی۔ 1985کی فلم رام تیری گنگا میلی ان کی ہدایت کاری میں بننے والی آخری فلم تھی۔ 2 جون 1988 کو ان کا دیہانت ہوگیا۔