بولی وڈ اداکار اور راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے راجیو کپور 58 سال کی عمر میں چل بسے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 9 فروری کو ممبئی میں راجیو کپور کو ہارٹ اٹیک آیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم ڈاکٹروں کے علاج سے قبل ہی راجیو کپور چل بسے۔ سب سے پہلے رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں راجیو کپور کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔









