جے پور : راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے مرکزی حکومت پر اس کی نیت اور ارادے میں فرق کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل کو اگر تمام جماعتوں کی رضامندی ہے تو پھر ابھی نافذ کیوں نہیں کیاجائے گا۔
منگل کو یہاں گنیش چترتھی کے موقع پر، مسٹرپائلٹ نے موتی ڈونگری میں واقع شری گنیش مندر میں درشن اور پوجا کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل پر کہا کہ یہ کانگریس کا پرانا مطالبہ تھا، جسے اب پیش کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بل پہلے آنا چاہیے تھا لیکن اب سننے میں آ رہا ہے کہ یہ 2029 میں نافذ ہوگا لیکن سوال یہ ہے کہ ابھی کیوں نہیں؟ لگتا ہے نیتوں اورارادوں میں فرق ہے ۔