جے پور، 22 مئی (یو این آئی) راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کو غریب مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلی سے 1000 بسیں چلانے کی اجازت مانگی تھی لیکن اتر پردیش کی حکومت نے اجازت نہ دے کر اپنی گھٹیاسیاست کا ثبوت دیا۔
پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پائلٹ نے آج یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ تارکین وطن کارکنوں کو ان کے گھروں تک پہچانے کے لئے کانگریس پارٹی کی طرف سے اتر پردیش کی حکومت سے 500 بسوں کو غازی آباد سے اور 500 بسوں کو نوئیڈا سے چلانے کی اجازت مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان بارڈر سے کارکنوں کو اترپردیش لے جانے کے لئے بسوں کا انتظام بھی کانگریس پارٹی کی طرف سے کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کارکنوں کو اتر پردیش میں بسوں کو جانے سے روکنے کے لئے اترپردیش حکومت نے بہت ہی منفی رویہ اپناتے ہوئے ان بسوں کو رسائی کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اترپردیش حکومت نے کانگریس پارٹی کی طرف سے دی گئی بسوں کی فہرست پر سوال اٹھائے اور اتر پردیش میں کانگریس لیڈروں پر فرضی مقدمے درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے کانگریس پارٹی کی طرف سے تارکین وطن کارکنوں کے لئے دستیاب کروائی جانے والی بسوں کو اجازت دینے کے لئے بعض رکھتے ہوئے اس سلسلے میں فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑی ڈرائیوروں کے لائسنس، پرمٹ سمیت کئی شرائط لگا دی۔