ممبئی : اوڑی دہشت گردانہ حملہ کے بعد مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) ایک مرتبہ پھر پاکستان کے فنکاروں کے خلاف جارحانہ ہو گئی ہے۔ ملک میں رہ رہے پاکستانی فنکاروں کو ایم این ایس نے ہندوستان چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ پاکستانی فنکاروں کو یہ دھمکی ایم این ایس کی ونگ چترپٹ سینا نے دی ہے۔
پاکستانی فنکاروں کو دھمکی دیتے ہوئے ایم این ایس کی ونگ چترپٹ کے لیڈر امے كوپكر نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے کا وقت دیتے ہیں کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔ اگر پاکستانی فنکاروں نے ملک نہیں چھوڑا ، تو ایم این ایس کے کارکنان انہیں جہاں شوٹنگ ہو رہی ہو گی، وہاں گھس کر ماریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ كھوپكر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوآپریشن نہیں ہونی چاہئے۔ اگر وہ (پاکستانی فنکار) نہیں جاتے ہیں ، تو ہم انہیں پیٹ پیٹ کر بھگائیں گے۔
ادھر شیوسینا کے ترجمان سنجے راؤت کے مطابق اب کسی کی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ کھل کر پاکستان کی حمایت کرے ۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ چین ہندوستان کی حمایت کرے گا۔ ہمارے جوانوں کی قربانیاں بند ہونی چاہئے۔ غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے اوڑی میں فوج کی 12 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا ، جس میں فوج کے 18 جوان شہید جبکہ 30 جوان زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم جوابی کارروائی میں فوج نے بھی چار دہشت گردوں کوبھی مار گرایا تھا۔