الور:راجستھان کے مختلف شہروں میں خانہ بدوشوں کی طرح زندگی بسر کرنے والے بچوں کو خاندان سے ملانے کے تحت چلائی جارہی مہم میں الور شہر میں آج 5 لڑکیوں سمیت 15بچوں کو مختلف مقامات سے بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا۔
چائلڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی الور کے صدر شرون سنگھل نے بتایا کہ کمیٹی،انسانی اسمگلنگ یونٹ چائلڈ لائن کے مشترکہ تعاون میں آئندہ 15جون تک چلائے گئے ” آپریشن ملاپ ”کے تحت الور شہر کے مختلف مقامات سے پانچ سے 14سال کی عمرتک کے 15بچوں کو بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا ہے جن میں 10لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر بچے غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور الور شہر میں ڈیرے بنا کر رہ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سبھی بچوں کے گھروالوں کی تفصیل لے کر انہیں ان کے گھروالوں کے سپرد کردیا جائے گا اور بھیک نا مانگنے کے لئے پابندکیا جائے گا۔بچے ہوئے لڑکے اور لڑکیاں پناہ گاہوں میں الگ الگ رکھے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی اس بات کی بھی جانچ کررہی کہ کوئی گینگ تو نہیں ہے جو بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگوانے کا کام کرواتی ہو۔