جے پور: راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے نے آج ریاست کے سیلاب سے متاثر تین اضلاع کا فضائی سروے کرکے حالات کا جائزہ لیا۔
محترمہ راجے آج تقریباََ گیارہ بجے جے پور ہوائی اڈہ پر پہنچی اور وہاں سے ہیلی کاپٹر سے سیلاب سے متاثر جالور، سروہی اور پالی اضلاع میں آئے سیلاب کا فضائی سروے کیا۔ فضائی معائنہ کے بعد محترمہ راجے کا سوجت میں سیلاب متاثرین سے ملنے کا بھی پروگرام تھا لیکن پائلٹ کے خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نیچے اتارنے سے منع کردینے کی وجہ سے وہ ملاقات نہیں کرسکیں اور جے پور واپس آگئیں۔