نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے رفیق کابینہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو جمعہ کے روز ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحتمند اور لمبی عمر کی دعا کی۔
آج مسٹر سنگھ کی 69 ویں سالگرہ ہے۔
مسٹر سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے ، مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، “راج ناتھ جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ ان کی تیز سوچ حکومت کے حق میں سودمند رہی ہے۔ وہ ایک مضبوط اور محفوظ قوم کی تعمیر کی کوششوں میں صف اول میں رہے ہیں۔
وہ غریبوں اور ملک کے محنتی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ بر سر گرم رہے ہیں۔ میں ان کی لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔ “