گنا، 5مئی : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ جس دن پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی پوری رات سو نہیں سکے تھے۔ ہندستان کے بہادر جوانوں نے جب پاکستان میں گھس کر ایئر اسٹرائک کی، تب ملک کے عوام کے ساتھ وزیراعظم کے کلیجے کو ٹھنڈک پہنچی تھی۔
مدھیہ پردیش کے گنا میں مسٹر سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے پی سنگھ یادو کی حمایت میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہندستان میں دہشت گردی سر اٹھائے گی، اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو کانگریس کمزور کررہی ہے اور کانگریس کے لیڈر یہ بھول جاتے ہیں کہ ملک کے و زیراعظم کو الٹے سیدھے الفاظ کہنا جمہہوریت کو کمزور کرنا ہوتا ہے۔