لکھنؤ،16اپریل(؛مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے منگل کو 17ویں لوک سبھاانتخابات میں لکھنؤ پارلیمانی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
مسٹر سنگھ نے نامزدگی سے پہلے ہنومان سیتو مندر میں درشن کرنے کے ساتھ شیوجی مندر میں جل ابھیشیک کیا۔لکھنؤ اور موہن لال گنج سیٹ پر پانچویں مرحلے میں چھ مئی کو ووٹنگ ہوگی۔
لکھنؤ سیٹ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ مسٹر سنگھ کا روڈ شو بی جےپی دفتر ،حضرت گنج چوراہا،ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر ہوتے ہوئے کلیکٹریٹ تک پہنچا۔روڈ شو میں اترپردیش کے نائب وزیراعلی کیشوپرساد موریا،ڈاکٹر دنیش شرما،سابق مرکزی وزیر اور سینئرلیڈر کلراج مشر،قومی ترجمان سودھانشو تریویدی سمیت کئی سینئرلیڈر اور وزرا اور ارکان اسمبلی موجود تھے۔
مسٹر سنگھ نے روڈ شو سے پہلے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ملک کی دس ریاستوں میں دورہ کرچکا ہوں جس طرح کا جوش اترپردیش اور لکھنؤ میں ہے اسی طرح کا جوش پورے ملک میں ہے۔ملک میں مودی لہر ہے۔مسٹرمودی ہی ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔
بی جےپی ہیڈکوارٹر میں منعقد جلسے میں جنتا دل یونائیٹیڈ کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ غازی آباد کے لوگ چاہتے ہیں کہ وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اگلا انتخابات غازی آباد سے لڑیں۔انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ میں چودھری چرن سنگھ کی شبیہ نظر آتی ہے۔مسٹر سنگھ کسانوں کے لیڈرہیں۔چودھری چرن سنگھ لکھنؤ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ مسٹر سنگھ کو 25سال کی عمر میں رکن پارلیمنٹ کا ٹکٹ دینا چاہتے تھے لیکن اس وقت راج نارائن تیار نہیں ہوئے۔