نئی دہلی ، 19 جولائی ؛ راجیہ سبھا نے پیر کے روز پارلیمنٹ کا مانسون سیشن شروع ہونے کے ساتھ ہی اپنے موجودہ اراکین راجیو ساتو ، رگھوناتھ مہاپاترا اورسابق اراکین دلیپ کمار اور ملکھا سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کو مرحوم اراکین سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔ بعدازاں ایوان نے خاموشی اختیار کرکے کھڑے ہو کراراکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی ایک گھنٹہ کے لئے 12.24 تک ملتوی کردی گئی۔
مسٹرراجیو ساتو اور مسٹرگوناتھ مہا پاترا راجیہ سبھا کے موجودہ رکن تھے۔ اس کے علاوہ پروفیسر این ایم کمبلے ، مسٹر بلہاری بابو ، مسٹر اجیت سنگھ ، مسٹر ماتنگ سنگھ ، مسٹر جتیندر بھائی لاب شکر بھٹ ، مسٹر رامیندر کمار یادو روی ، مسٹر جگناتھ پرساد پہاڑیا ، محترمہ شانتی پہاڑیا ، مسٹر یوسف سرور خان عرف دلیپ کمار ، مسٹر ملکھا سنگھ اور بھگوتی سنگھ ایوان کے سابق اراکین تھے۔