لکھنئو۔ اودھ اپنی تہذیب، ثقافت اور مذہبی رسم و رواج کے حوالے سے بھی ایک ایسی ریاست رہی ہے جس کی کوئی دوسری نظیر نہیں۔ بات اگر رکشا بندھن یا راکھی کے تہوار کے حوالے سے کریں تو اس دھاگے اور بندھن کی تاریخ بھی بہت روشن اور نہایت مضبوط نظر آتی ہے۔
تاریخ شاہد ہے کہ نوابین اودھ نے رشتوں کے احساس اور پاس کے لئے نہ صرف اپنے قول و عمل کو تاریخ کا حصہ بنا دیا بلکہ اس دھاگے کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے اپنے ایوانوں اور درباروں کے دوار و دروازے بھی بہنوں کی حفاظت اور امداد کے لئے ہمیشہ کھولے رکھے۔