نئی دہلی:سماجوادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو نے آج سپریم کورٹ میں کیویئٹ پٹیشن دائر کیا، جس میں انہوں نے عدالت عظمی سے اکھلیش خیمہ کا موقف سنے بغیر پارٹی کے سلسلے میں کوئي حکم جاری نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو اکھلیش خیمہ کا موقف سنے بغیر کوئي حکم جاری نہیں کرنا چاہئے ۔ کیویئٹ پٹیشن میں مسٹر رام گوپال یادو نے کہا کہ “اگر ایس پی کے شکایتی فریق مسٹر ملائم سنگھ یادو اور شیو پال یادو عدالت عظمی سے رجوع کرے یا کسی پیشگی راحت کے لئے عرضی دائر کرے تو سپریم کورٹ ہمارا موقف سنے بغیر کوئي یکطرفہ حکم جاری نہ کرے “۔