لکھنؤ: عقیدت مندوں کو اجودھیا رام جنم بھومی و رام مندر کے درشن کرنے آنے کیلئے بہتر سہولتوں سے آراستہ رام رتھ بسیں 23 جنوری سے چلائی جائیں گی۔ پہلے مرحلہ میں 10 بسوں کی آپریٹنگ کی جائے گی۔ یہ بسیں اجودھیا کیلئے چلائی جائیں گی۔
پہلے مرحلہ میں10بسیں چلیں گی، کرایہ عام بسوں کے برابر
اس کے بعد ریاست کے سبھی اضلاع سے اجودھیا کیلئے رام رتھ بسیں روڈویز کارپوریشن چلائے گا۔ وزیر نقل وحمل دیا شنکر سنگھ نے بتایا کہ لکھنؤ سےاجودھیا کیلئے ایک، بنارس سے اجودھیا کیلئے4، بلیاسے اجودھیا کیلئےایک، گورکھپورسے اجودھیا کیلئے 2 اور پریاگ راج سے اجودھیا کیلئے2 رام رتھ بسیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ عقیدت مندوں کو رام رتھ بسیں الگ رنگ میں نظر آئیں گی جس سے کہ عقیدت مندوں کو رام رتھ بسوں کو پہچاننے میں آسانی ہوگی۔ یہ بسیں51 سیٹر ہوںگی اور کرایہ بھی عام بسوں کے برابر ہی رکھا گیا ہے۔
لکھنؤ چارباغ بس اسٹیشن سے اجودھیا دھام بس اسٹیشن کا کرایہ 256 روپئے اور اودھ بس اسٹیشن سے اجودھیا دھام بس اسٹیشن کا کرایہ 218 روپئے ہوگا۔