شملہ : ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے سروں کی ملکہ بھارت رتن لتا منگیشکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے آج یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ لتا منگیشکر کا انتقال گلوکاری کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
لتا جی نے زندگی بھر آواز اورسُر کا جادو جگایا۔