نئی دہلی : ہندوستان میں آج ماہ شعبان کی 29 تاریخ ہے اور مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔اب اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سال رواں پوری دنیا میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا آغاز ہوسکتا ہے۔
لکھنئو ؛ شیعہ علماء ڈاکٹر کلب سادق نے رمضان کے چاند کا اعلان ١٢ مئی کو ہی کر دیا تھا، انھوں نے ١٧ مئی کو پہلا روزہ اور ١٦ جون کو عید منانے کو بتایا۔ وہیں اہل سنت مولانا نے چاند کا دیدار کئے بغیر نہ پہلا روزہ رکھیں گے اور نہ چاند دیکھے بنا عید منائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا ، ملیشیا، برونائی، سنگا پور، سلطنت آف عمان، کویت، عراق، ایران، فلسطین، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔
قومی راجدھانی دہلی کی جامع مسجد کی رویت ہلال کمیٹی نے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ 16 مئی کو 29 شعبان المعظم ہے ، اس لئے اس دن چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔ کمیٹی نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کسی بھی شہر میں چاند نظر آجائے ، تو اس کی اطلاع مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجددہلی کو دیں یافون نمبر 011-23268344پر مطلع کریں۔
پہلا روزہ کل جمعرات 17مئی کو ہو گا جبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔