سعودی عرب میں ماہ مقدس رمضان المبارک کاآغاز ہو گیا ہے۔ وہاں آج رمضان المبارک کا کا پہلا روزہ ہے۔ سعودی میں گذشتہ روز 17فروری کو رمضان کا چاند دیکھا گیا۔ بعد ازاں مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد میں پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا اور آج بتاریخ 18 فروری پہلا روزہ ہے۔









