رامپور: سابق کابینی وزیر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم سے متعلق دو پیدائش سرٹیفکیٹ معاملے میں اعظم فریق کو جھٹکا لگا ہے ۔ اعظم فریق کی جانب سے داخل نظر ثانی اپیل کو عدالت نے خارج کردیا۔ اب اس معاملے میں کل فیصلہ آنے کے امکانات ہیں۔
اعظم خان فریق کے ذریعہ عبداللہ اعظم کے دو پیدائش سرٹیفکیٹ معاملے میں دفاعی فریق نے زیادہ وقت مانگتے ہوئے ضلع جج کی عدالت میں نظر ثانی داخل کیا تھا۔ جسے ایم پی۔ ایم ایل اے خصوصی عدالت، اے ڈی جے فاسٹ کورٹ کو سماعت کے لئے بھیجا تھا۔ایم پی۔ ایم ایل اے خصوصی جج اے ڈی جے اول ونود کمار برنوال نے اس رویژن کو خارج کردیا۔
عبداللہ اعظم کے دو پیدائش سرٹیفکیٹ کا معاملہ ضلع کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ مجسٹریٹ ٹرائل شوبھت بنسل کی عدالت میں چل رہا ہے ۔ جس میں عدالت میں دفاعی فریق کو بحث کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے 16اکتوبر کی تاریخ دی تھی۔ آج بھی جب دفاعی فریق نے نا تو بحث کی اور نہ ہی تحریری طور پر کوئی بحث کی۔بلکہ اس کے سلسلے میں ضلع جج کی عدالت میں اعظم خان کی طرف سے رویژن داخل کیا گیا تھا۔یہ رویژن خارج ہونے کے بعد اب شوبھت بنسل کی عدالت سے بدھ کو اس معاملے میں فیصلہ سنایا جانا تقریبا طے مانا جارہا ہے ۔