رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور میں تعینات ٹریفک پولیس کے ایک جوان کی ڈیوتی سے گھر واپس لوٹتے وقت سڑک حادثے میں موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
رامپور پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل بلویر سنگھ (35) تھانہ شہزاد نگر کے دھمورا واقع چوکی میں اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد اپنے ساتھی پولیس اہلکار کے ساتھ الگ الگ موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہا تھا۔
اسی وقت دہلی لکھنو قومی شاہراہ24پر سامنے سے آرہی تیز رفتار ٹرک نےانہیں ٹرک مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔