رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے فینس انتہائی شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب یہ دونوں اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔ لیکن ایک سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے ایسا رد عمل ظاہر کیا ہے جس سے لوگوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ دراصل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ میں پہلی فلم ’برہماستر‘ کچھ مہینوں بعد ریلیز ہونے والی ہے۔ ایسے میں رنبیر اور عالیہ کے چاہنے والوں نے یہ سوال پوچھا ہے کہ دونوں فلم کی ریلیز سے پہلے شادی کے بندھن میں تو نہیں بند رہے ہیں؟ اس پر اپنا جواب دیتے ہوئے رنبیر نے کہا ’’مجھے پاگل کتے نے نہیں کاٹا ہے کہ میں میڈیا کو اناؤنس کر دوں تاریخ۔ لیکن اتنا ضرور بتا سکتا ہوں کہ میں اور عالیہ دونوں ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ یہ جلد ہوگا۔‘‘









