ممبئی،: بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا نے اپنی آنے والی فلم ‘سونتتر ویر ساورکر’ میں ویر ساورکر کا کردار ادا کرنے کے لیے 26 کلو وزن کم کیا ہے ۔
رندیپ ہڈا ان دنوں آزادی پسند ونائک دامودر ساورکر پر مبنی فلم ‘سوتنتر ویر ساورکر’ کی وجہ سے موضوع بحث ہیں۔ اس فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے ۔اس فلم میں رندیپ ہوڈا اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کر رہے ہیں۔
فلمساز آنند پنڈت نے بتایا کہ رندیپ نے فلم ‘سوتنتر ویر ساورکر’ کے لیے 26 کلو وزن کم کیا ہے ۔آنند پنڈت نے بتایا کہ رندیپ اپنے کردار میں پوری طرح ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس کردار کے بارے میں وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ وہ اپنے کردار کو پرفیکٹ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ شوٹنگ ختم ہونے تک وہ سارا دن صرف ایک گلاس دودھ اور ایک کھجور کھاتے تھے ۔ شوٹنگ ختم ہونے تک یعنی پورے چار ماہ تک ان کا یہی معمول رہا۔ کردار کو پرفیکٹ بنانے کے لیے ا نہوں نے اپنے بال بھی منڈوائے تھے ۔