بولی وڈ کی بےباک اداکارہ کنگنا رناوٹ اور اداکار ریتھک روشن کئی سالوں سے ایک دوسرے پر بےشمار الزامات لگاتے آرہے ہیں تاہم اب ریتھک کی بہن سنینا روشن نے بھی اس مسئلے پر خاموشی توڑ دی۔
جہاں سب کو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ سنینا اس معاملے میں اپنے بھائی کا ساتھ دیں گی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے سب کو حیران کردیا۔
سنینا روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ہمیشہ سے کنگنا رناوٹ کا سپورٹ کررہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔
سنینا روشن کی ان ٹویٹس کے بعد لوگوں ایسا مان رہے ہیں کہ جو الزامات اداکارہ کنگنا رناوٹ نے ریتھک روشن پر لگائے تھے وہ سچ تھے۔
خیال رہے کہ 2017 میں انڈیا ٹی وی کے پروگرام ’عوام کی عدالت میں‘ بات کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے ریتھک روشن پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان سے شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے۔