مظفر پور:اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں 24 سالہ ایک خاتون کے ساتھ ایک شخص نے چھ ماہ تک عصمت دری کی ،جس کی وجہ سے وہ حاملہ ہو گئی۔ علاقائی افسرہریش بھدوریا نے بتایا کہ شعیب نام کے شخص نے چھ ماہ سے زائدایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کی اور اس ایکٹ کا ویڈیو بھی بنا لیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب خاتون حاملہ ہوگئی تب اس کے خاندان کے اہل خانہ نے اس پر قابو پانے پر زور دیتے رہے۔ بعد میں خاتون نے اپنے خاندان کے ارکان کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا۔ بھدوریا نے بتایا کہ کل شعیب اس کے والد بدرو حسن، اس کی ماں نغمہ اور بھائی عارف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمین کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ اپریل میں بھی مظفر نگر میں ایسا ہی معاملہ سامنے آیاہے۔یہاں سول لائنس علاقے میں ایک گھر کے تہہ خانے میں یرغمال کر رکھی گئی 23 سالہ خاتون سے قریب دو ماہ تک دو افراد نے مبینہ طور پر عصمت دری کی تھی۔ تھانہ انچارج ڈی کے تیاگی نے بتایا کہ متاثرہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اسے دو ماہ تک اس جگہ پر رکھا گیا اور ایک شخص اور اس کے انکل نے اس سے بدفعلی کی۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری کو خاتون سے گھر سے بھاگنے والی خاتون کامیاب ہوگئی ۔ پولیس نے ملزم اور اس کے چاچا کے خلاف مقدمہ درج کیا۔